اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ محمد مہدی آصفی نے بحرین کے انقلاب کرامت کے ہزارویں روز کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تحریک آزادی کی راہ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس ملک کے جوانوں اور انقلابیوں کو اس راہ میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔انہوں نے اپنے بیانیہ میں شہدائے بحرین کے لیے خداوند عالم سے طلب مغفرت کرتے ہوئے آل خلیفہ کی جیلوں میں قید افراد کی رہائی کی دعا کی ہے۔انہوں نے تحریک بحرین کو کربلا والوں کی سیرت کی تاسی قرار دیتے ہوئے امام حسین (ع) کی سیرت پر چلنے والوں کو ہر ذلت سے دور گردانا۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن نے مزید کہا ہے کہ اگر اللہ کی غیبی مدد اس مظلوم قوم کے شامل حال نہ ہوتی تو ان کی یہ تحریک ہزارویں دن کیا دو دن تک بھی نہ کھچ سکتی۔ انہوں نے یقین سے کہا کہ یہ انقلاب جلدی یا دیر کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 489784
بحرین کے انقلاب کرامت کے ہزارویں دن کی مناسبت سے آیت اللہ آصفی نے ایک بیان جاری کر کے اس ملک کے انقلابیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔